پاک افغان سرحد چمن پر 5 ماہ بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

image

پاک افغان بارڈر چمن پر 5 ماہ بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ اس اقدام پر شہریوں نے حکومت اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

16 نومبر 2023 کو پاک افغان بارڈر پر آمدورفت کے لئے حکومت پاکستان نے ون ڈاکومنٹ رجیم کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مقامی افراد نے اس پالیسی کے خلاف دھرنا دیا تھا، چمن بارڈر جو پچھلے 5 مہینے سے بند تھا اب حکومت اور پاک فوج کی مدد سے کھول دیا گیا ہے۔

طورخم سرحد 10 روز بعد تجارت کیلئے کھول دی گئی ، افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کیلئے مہلت

شہریوں کا کہنا ہے کہ 5 مہینوں سے جو مشکلات تھیں وہ اب کم ہو جائیں گی، بارڈر کی بندش سے پاکستان اور بلوچستان کا بہت نقصان ہوا، حکام بالا کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US