لوئر چترال میں برفباری کے باعث تمام اسکول 9 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

image

چترال میں برفباری اور سردی میں شدت کے باعث اسکول 9 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لوئر چترال میں تمام نجی اور سرکاری اسکول 9 مارچ تک بند رہیں گے۔

اسموگ کے باعث ہفتہ کو سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بچوں اور اساتذہ کو محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم دیر بالا نے بھی شدید موسمی صورتحال کے باعث سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دیئے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US