ترک صدر کی شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارکباد

image

ترک صدر طیب اردوان نے شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیراعظم بننے پر فون کرکے مبارکباد پیش کی۔

صدر طیب اردوان نے شہباز شریف کو پاکستان کے 24ویں وزیراعظم بننے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کی شہباز شریف کی صلاحیت پراعتماد کا بھی اظہار کیا۔

قومی اسمبلی میں تقریر: عمر ایوب ، شہبازشریف پر بازی لے گئے

ترک صدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بحیثیت وزیراعظم انتخاب پر خوشی ہوئی۔ پاکستان اور ترکیہ کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

اس موقع پر نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کے تہنیتی جذبات کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ طیب ایردوان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

جب تک مینڈیٹ کا فیصلہ نہیں ہوتا شہباز شریف کی اپنی کرسی پر سوال ہے، علی محمد خان

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے درمیان مقابلہ ہوا۔ شہباز شریف کو 201  جبکہ عمر ایوب صرف 92 ووٹ لے سکے۔

اس طرح شہباز شریف دوسری مرتبہ اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US