پیسوں میں بڑی طاقت ہے بھئی.. بالی وڈ کے تینوں خانز کی امبانی کی شادی میں ایک ساتھ ڈانس کی ویڈیو

image

ان دنوں بھارت کے رئیس ترین بزنس مین مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات جاری ہیں. اس موقع پر دنیا بھر کی نامی گرامی شخصیات سمیت بالی وڈ کے بھی تمام بڑے ناموں نے شرکت کی.

بالی وڈ کے تمام ستارے ایک بڑی سی بس میں بیٹھ کر تقریب میں پہنچے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے سیاہ کُرتا پہنا جبکہ عامر خان نے ہرے رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا ہوا تھا. تینوں نے ایک ساتھ "ناتو ناتو" گیت پر رقص کیا.

حال ہی میں حاملہ ہونے والی دیپیکا بھی اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ڈانڈیا ڈانس کرتی نظر آئیں.

جبکہ شاہ رخ خان نے بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے گانے پر سولو پرفارمنس بھی دی.

پری ویڈنگ تقریبات میں مائکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی بھی موجود تھیں.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US