پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں ممبران کی حلف برداری کل ہوگی،تمام ممبرز کل عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کو پنجاب میں مشیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت دی جائے گی۔
جب تک مینڈیٹ کا فیصلہ نہیں ہوتا شہباز شریف کی اپنی کرسی پر سوال ہے، علی محمد خان
ذرائع کے مطابق میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور عظمی بخاری کواطلاعات ونشریات کی وزارت سونپی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرویزرشیدکومعاون خصوصی،بلال یاسین کووزیرخوراک ،خواجہ سلمان رفیق سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے وزیر،خواجہ عمران نذیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے وزیرہونگے۔
مصنوعی ذہانت کے پاکستانی و چینی محققین کا شہروں کو سمارٹ اور محفوظ بنانے میں تعاون
اس کے علاوہ خالد ججا کو محکمہ انہار ،فیصل ایوب کوہاؤسنگ، سپورٹس،یوتھ افیئرز کی وزارت سونپی جائے گی۔