خاموش کیسے رہیں؟ ووٹ پی ٹی آئی کو ملا، وزیراعظم شہباز بن گئے، اسد قیصر

image

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کہہ چکے کہ فتح مکہ ماڈل پر جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اسمبلی اور عوام میں جدوجہد کریں گے۔ دھاندلی کے خلاف ہم سب دروازے کھٹکھٹائیں گے، ہمارے پاس اور کیا آپشن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی پیشکش پر شیر افضل مروت کا ردعمل آگیا

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیے اور وزیراعظم شہباز شریف بن گئے، اس پر ہم کیسے خاموش رہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے انتقام لینے کا ارادہ نہیں رکھتے، وہ فتح مکہ ماڈل پر جائیں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سب سے پہلے ہم نے اس نظام کو تبدیل کرنا ہے۔ آئندہ حکومت ہماری ہوگی اور ہم ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارے فاصلے طویل ہیں۔ انہیں وقت کے ساتھ کم کرنے کی کوشش کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US