خیبر پختونخوا کابینہ کیلئے 12 ناموں کی فہرست سامنے آ گئی ، تیمور جھگڑا کو مشیر خزانہ بنانیکی کی تجویز

image

خیبرپختونخوا کابینہ کے مجوزہ ناموں کی فہرست سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کی حتمی منظوری سا بق چیئرمین پی ٹی آئی دیں گے، پہلے مرحلے میں 12 ارکان  کو کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔

پنجاب میں نئی کابینہ کی تشکیل میں آزاد ارکان کے مطالبات آڑے آ گئے

سابق اسپیکر مشتاق احمد غنی کا نام سینئر صوبائی وزیر کیلئے تجویز کیا گیا ہے، ہری پور سے ارشد ایوب، دیر سے ملک لیاقت علی، سوات سے ڈاکٹر امجد ،مالاکنڈ سے شکیل احمد کا نام شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نوشہرہ سے خلیق الرحمان ، مردان سے طارق محمود آریانی ،صوابی سے فیصل ترکئی ، چارسدہ سے فضل شکور خان اور عارف احمد زئی جبکہ پشاور سے مینا خان آفریدی شامل ہونگے۔

ایم کیوایم پاکستان نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش مسترد کردی

ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا نام مشیر خزانہ کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US