اس سے قبل ترک صدر طیب اردوان نے بھی شہباز شریف کو پاکستان کے 24ویں وزیراعظم بننے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ ترک صدر نے پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کی شہباز شریف کی صلاحیت پراعتماد کا بھی اظہار کیا تھا۔
مودی سرکار کی اسلام دشمنی ، نئی دہلی کی تاریخی مسجد اخوند جی کو بھی شہید کر دیا
خیال رہے کہ اتوار کو وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے درمیان مقابلہ ہوا۔ شہباز شریف کو 201 جبکہ عمر ایوب صرف 92 ووٹ لے سکے۔
اس طرح شہباز شریف دوسری مرتبہ اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔