احکامات نہ ماننے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو جرمانہ کیا جائیگا ، اسلام آباد ہائیکورٹ

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا کہ  اگر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر جرمانہ کیا جائیگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے سینیٹر فیصل جاوید خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت نے کہا کہ وکلا اور سیاسی معاونین کی فہرست 26 فروری کے حکم نامے کیساتھ منسلک کرکے جیل انتظامیہ کو دیں، اگر سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر 25 ہزار فی درخواست جرمانہ کیا جائے گا، بعد ازاں عدالت نے فیصل جاوید کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US