پی ٹی آئی نے سابق چیئرمین کی رہائی کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی

image

تحریک انصاف نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔

اس قرارداد پر 13اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے دستخط کیے گئے، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر مقدمات ختم کیے جائیں اور انہیں رہا کیا جائے، ان کے مقدمات اور قانون کا غلط استعمال ختم کیا جائے۔

سینٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کرانے کا فیصلہ

متن میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی، پرویز الہٰی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری اور محمودالرشید کو رہا کیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں، ان پر مقدمات قوم و ملک کے مفاد میں نہیں،قرارداد میں عمران ریاض خان اور اسد طور کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US