صدارتی انتخاب،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

image

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے رمضان میں نجی شعبوں کے ملازمین کیلئے اوقات کار کم کردیئے

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔دونوں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔

حکومتی اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار ہیں۔

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،دیا مر بھاشا ڈیم پر کام تیزی سے جاری

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔

صدارتی اتخابات کے لیے پولنگ 9 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US