سچ کے نتائج سے ہمیں ڈرنا نہیں بلکہ انہیں قبول کرنا چاہیے،سلمان اکرم راجہ

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سچ کے نتائج سے ہمیں نہیں ڈرنا چاہیے انہیں قبول کرنا چاہیے ۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں سچ کی طرف بڑھنا چاہیے ، نتائج کی حقیقت سے ہمیں ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ انہیں قبول کرنا چاہیے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 45تاخیر سے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی

انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں 9مئی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہیں اس کیلئے پارلیمان میں جو بھی احتجاج ہوگا وہ پرامن ہوگا اس وقت ہرطرف سے مفاہمت ضروری ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف عدالتی چارہ جوئی ہورہی ہے، ہم استدعا کریں گے کہ ہماری مخصوص نشستیں کسی کو نہ دی جائیں اس لیے یہ معاملہ بھی سپریم کورٹ لے کر جائیں گے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US