مخصوص نشستیں: پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے درمیان خفیہ معاہدے کا انکشاف

image

مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے درمیان خفیہ معاہدے کا انکشاف ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد معاہدہ سامنے آگیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ضیا اللہ بنگش کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کیلئے ہم نے اپنا پلیٹ فارم پی ٹی آئی کو پیش کیا تھا لیکن پی ٹی آئی کے اندر مختلف گروپس کی وجہ سے معاملہ خراب ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق ہم نے مخصوص نشستوں سے اپنے امیدواردستبردار کرائے،گروپنگ کی وجہ سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کانقصان ہوا۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کل مخصوص نشستوں کاف یصلہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US