وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی کیلئے مریم اورنگزیب کا نام فائنل

image

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو نومنتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا معاونِ خصوصی مقرر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق معاونِ خصوصی کے ساتھ مریم اورنگزیب کو سینیئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا عہدہ بھی دیا جائے گا۔ جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی انہیں ہی سونپی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ میں کاظم پیرزادہ کو اریگیشن، عظمیٰ بخاری کو اطلاعات و نشریات اور خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ کی وزارت دی جارہی ہے۔رانا سکندر حیات پرائمری ایجوکیشن کا عہدہ سنبھالیں گے۔

اسحاق ڈار کے بجائے معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ

کابینہ کے دیگر اراکین میں خواجہ سلمان رفیق اسپیشلایزڈ ہیلتھ، عاشق کرمانی زراعت اور خلیل طاہر سندھو کو انسانی حقوق کی وزارت دی جا رہی ہے۔ رمیش اروڑہ کو اقلیتی امور، فیصل کھوکھر کو اسپورٹس، ذیشان رفیق کو بلدیات اور سہیل بھرت کو مواصلات کا قلم دان سونپا جائے گا۔

اسی طرح چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری اور شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت دی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US