ذوالفقار بھٹو کیس، سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر آج رائے دے گی

image

سپریم کورٹ سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آج بدھ کو رائے سنائے گی۔

چیف جسٹس فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجربینچ نے 4 مارچ کوصدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کی تھی۔

ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف ریفرنس 2011 میں دائر کیا گیا تھا،سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر 2011 سے 2024تک بارہ سماعتیں ہوئیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9رکنی بینچ نے 12سال بعد دسمبر2023 میں سماعت شروع کی،7 سماعتوں کے بعد 4 مارچ کو 9 رکنی بینچ نے سماعت مکمل کر لی تھی۔

کارروائی شروع ہو چکی ہو تو جج کے مستعفی ہونے پر ختم نہیں ہوگی، سپریم کورٹ

ذوالفقارعلی بھٹو صدارتی ریفرنس 5سوالات پر مبنی تھا، کیا بھٹو کے قتل کا ٹرائل آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق کے مطابق تھا؟ کیا بھٹو کو پھانسی کی سزا دینے کا فیصلہ بطورعدالتی نظیر تمام کورٹس پر آرٹیکل 189 کے تحت لاگو ہوگا؟ اگر نہیں تو فیصلے کے نتائج کیا ہوں گے؟

کیا ذوالفقار علی بھٹو کو سزائے موت سنانا منصفانہ فیصلہ تھا؟ کیا فیصلہ جانبدارانہ نہیں تھا؟ کیا ذوالفقار علی بھٹو کو سنائی جانے والی سزائے موت قرآنی احکامات کی روشنی میں درست ہے؟ مزید سوال تھا کہ کیا ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف دیئے گئے ثبوت اور گواہان کے بیانات سزا سنانے کے لیے کافی تھے؟


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US