سابق چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر گرفتار رہنماؤں کی رہائی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

image

پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماوں کی رہائی کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع کروا دی۔

قرارداد سینیٹر فلک ناز چترالی کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرار داد پر فلک ناز چترالی اور سیف اللہ ابڑو کے دستخط ہیں۔

میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعث شرم ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس

قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی انتقام نے ملک کی معیشت اور ساکھ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کو جھوٹے مقدمات سے رہا کیا جائے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اعجاز چودھری، شبلی فراز،یاسمین راشد،صنم جاوید،پرویز الہٰی،محمود الرشید، عمران ریاض اوراسد طور کو بھی رہا کیا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US