پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

image

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

بٹ کوائن کی قیمت 69,200 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں پنجاب کے وزراء سے گورنر بلیغ الرحمان نے حلف لیا،وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز بھی تقریب میں موجود تھیں۔

مریم اورنگزیب، عاشق حسین شاہ،کاظم پیرزادہ ،رانا سکندر حیات،خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،ذیشان رفیق ،بلال اکبر،صہیب ملک، عظمیٰ بخاری،بلال یاسین،رمیش سنگھ اروڑا ،خلیل طاہر،فیصل ایوب،شافع حسین ،سردار شیر علی ،سہیل شوکت بٹ اورمجتبیٰ شجاع نے حلف اٹھایا۔

پونے 2 ارب کا مبینہ ٹیکس فراڈ ، معروف ٹک ٹاکر حسام مدنی گرفتار

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہو گئی، پنجاب اسمبلی میں 366 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی۔

مسلم لیگ (ن) 224 نشستوں کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے جنرل 139 نشستیں جیتیں، 21 آزاد ارکان شامل ہوئے، ن لیگ کو خواتین کی 57 اور اقلیتوں کی 7 نشستیں بھی ملیں۔

سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو الاٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب اسمبلی میں 16 نشستیں ملی ہیں، عام انتخابات میں 10 ممبران اسمبلی جنرل نشستوں پر منتخب ہوئے تھے جبکہ ایک آزاد رکن شامل ہوا اور اقلیتوں کی ایک اور خواتین کی 4 نشستیں ملیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ق کی کل نشستیں 11 ہو گئیں، ق لیگ عام انتخابات میں 8 جنرل نشستیں جیتی تھی جبکہ خواتین کی 3 نشستیں بھی ملیں۔استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو 6، آئی پی پی نے ایک جنرل نشست جیتی، تین آزاد ارکان شامل ہوئے اور دو مخصوص نشستیں ملیں۔

جولائی تا جنوری :چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

سنی اتحاد کونسل کو 106 نشستیں ملی ہیں۔ ٹی ایل پی، مسلم لیگ ضیا اورمجلس وحدت المسلمین کو پنجاب اسمبلی میں ایک ایک نشست ملی، پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے میں الیکشن نہیں ہوا، 4 کے نوٹیفکیشن روکے گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US