جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل پاکستان کے نئے ٹینک حیدر کی نقاب کشائی

image

آرمی چیف سید جنرل عاصم منیر نے  ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا اور حیدر ٹینک کی رول آئوٹ تقریب میں شرکت کی ۔

پلڈاٹ نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کردی

آئی ایس پی آر کے مطابق حیدر ٹینک چین اور پاکستان کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کیا گیا ،حیدر ٹینک جدید ترین ٹیکنالوجی اور متاثر کن جنگی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

حیدر ٹینک میں بہترین فائر پاور،پروٹیکشن اور دیگر خصوصیات ہیں،حیدرٹینک پاکستان کی دفاعی صنعت کی بہترین کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

جنوری میں ڈالرکی قدر میں کمی ، حکومتی قرضوں میں بھی کھربوں روپے کی کمی آگئی

آرمی چیف نےایچ آئی ٹی کے کمپلیکس میں مختلف تنصیبات کا بھی دورہ کیا ،آرمی چیف نے اہم سنگ میل کی کامیابی پر افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا،قبل ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے استقبال کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US