اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 3 دہشتگرد گرفتار

image

راولپنڈی: پولیس اور کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، آئی ایس ڈیز اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے خودکار ہتھیاروں سمیت اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سراج الحق کا کسانوں کو زمینیں اور بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ

خالد ہمدانی نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن بھی کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US