ریاض،سعودی نائب وزیر خارجہ کی ایرانی سفارتخانے آمد،صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کے سانحاتی انتقال پر تعزیت کی

image

ریاض،سعودی نائب وزیر خارجہ کی ایرانی سفارتخانے آمد،صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کے سانحاتی انتقال پر تعزیت کی

ریاض ۔22مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت میں نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ریاض میں ایرانی سفارتخانے جا کر صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔عرب نیوز کے مطابق یران کے سفیرعلی رضا عنایتی نے سفارتخانے میں سعودی نائب وزیرخارجہ کا خیر مقدم کیا۔انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ایرانی سفیر، ایران کی برادر حکومت اور عوام سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔سعودی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے پروٹوکول امور عبدلمجید السماری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US