بیجنگ ۔28مئی (اے پی پی):چین میں رہائشی عمارت گرنے سے 4 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ چین کےمشرقی صوبہ آنہوئی کے شہر ٹونگلنگ میںایک رہائشی عمارت کے منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔ مزید بتایا گیاکہ زخمی ہونے والی12 سالہ لڑکی کا طبی علاج جاری ہے۔