سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں 36,050 سے زائد فلسطینی شہید

image

رام اللہ ۔28مئی (اے پی پی):فلسطین میں غزہ کی وزارتِ صحت نےکہا کہ غزہ پر سات اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں سات ماہ سے زیادہ عرصے کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 36,000 سے زائد ہو چکی ہے۔وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنازعے میں اب تک 36,050 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 66 اموات شامل ہیں۔

نیز وزارت نے کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 81ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت نے مزید بتایا کہ جنوبی شہر رفح سے آنے والے بے گھر افراد کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 45 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں کم از کم 23 خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US