اقوام متحدہ کی رفح کے فلسطینی مہاجر کیمپ پر بمباری کی شدید مذمت

image

اقوام متحدہ ۔28مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اسرائیلی فوج کے رفح کے فلسطینی مہاجر کیمپ پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔یواین نیوز کے مطابق انتونیو گوتریش نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ غزہ غیر محفوظ بن چکا ہے، اسرائیلی حملوں میں معصوم فلسطینیوں کا خون بہہ رہا ہے جسے روکنا ضروری ہے۔ اسرائیل نےعالمی تعزیراتی عدالت کے فیصلے کے باوجود رفح میں واقع فلسطینیوں کی خیمہ بستی پر بمباری کر دی تھی جس میں 45 فلسطینی جاں بحق ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US