رفح سے نکالے گئے فلسطینیوں کے پاس خوراک ہے نہ پانی، ان کی مدد و حفاظت ناممکن ہے،یو این آر ڈبلیو اے

image

مقبوضہ بیت المقدس۔29مئی (اے پی پی):فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ( یو این آر ڈبلیو اے )نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوج کی بمباری کی وجہ سے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران10 لاکھ فلسطینیوں نے نقل مکانی کی ، ان لوگوں کے پاس کے پاس خوراک ہے نہ پانی اور نہ ہی ان کی مدد و حفاظت ممکن ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق اقوام متحدہ کے جائزوں کے مطابق غزہ جنگ کے دوران 15 لاکھ فلسطینیوں نے غزہ کے انتہائی جنوب میں واقع شہر رفح میں پناہ لی تھی۔

رواں ماہ کے شروع میں اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا، اسرائیلی فوج نے فلسطینی پناہ گزینوں کو کہا کہ وہ رفح شہر خالی کر دیں۔ رفح سے نکلنے والے فلسطینی پناہ گزین نہیں جانتے تھے کہ ان کی اگلی منزل کیا ہوگی۔ یو این آر ڈبلیو اے حکام کے مطابق پناہ گزین نہیں جانتے کہ رفح سے نکل کر انہیں کہاں جانا ہے، ان کے پاس نہ خوراک ہے نہ پانی، ان کی حالت انتہائی نازک ہے، فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد و حفاظت ناممکن ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US