فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کےرکن عصام روحی محمد عقیل اسرائیلی حملے میں شہید

image

دبئی۔29مئی (اے پی پی):فلسطین ہلال احمر سوسائٹی پی آر سی ایس کےرکن عصام روحی محمد عقیل اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ، جس کے بعدغزہ جنگ میں شہید ہونےوالے فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے ارکان کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس نے پی آر سی ایس کے حوالے سے بتایا کہ القدس ہسپتال کے عملے کے رکن عصام روحی محمد عقیل مرکزی گورنری میں البریج پناہ گزین کیمپ میں واقع اپنے گھر پر حملے میں مارے گئے ۔ پی آر سی ایس کے مطابق اس کے 30 میں سے 17 ارکان امدادی سرگرمیوں کے دوران مارے گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US