پاک چین تعلقات کے 73 سال کے موضوع پر انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں میں سیمینار (کل ) ہوگا

image

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (کل ) جمعرات کو ’’پاک چین تعلقات کے 73 سال: امن اور ترقی کی شراکت‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار کی میزبانی کرے گا۔ سیمینار سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن یوآن کیانگ، چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ ہاشمی، سابق صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راجہ عامر اقبال، ایسوسی ایٹ پروفیسر بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر حسن داؤد بٹ، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر، اے آر آئی ڈی ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر طارق مختار اور اسسٹنٹ پروفیسر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادڈاکٹر بلال زبیر خطاب کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US