چین نے کراچی کے لیے نئے فضائی کارگو روٹ کا آغاز کر دیا

image

بیجنگ۔29مئی (اے پی پی):چین کے صوبہ گوئیزہو نے کراچی کے لئے نئے فضائی کارگو روٹ کا آغاز کر دیا۔ شنہوا کے مطابق فضائی راستے کے باضابطہ آغاز کے موقع پر کارگو طیارہ کپڑے، الیکٹرانک مصنوعات اور دیگر اشیاپر مشتمل 6 ٹن سامان لے کر گزشتہ صبح چین کے صوبہ گوئیزہو کے دارالحکومت گویانگ سے روانہ ہوا اور تقریباً 6 گھنٹے میں کراچی پہنچا۔

گویانگ کسٹمز کے مطابق یہ طیارہ پاکستان سے نیلے کیکڑوں سے لدا ہوا گویانگ واپس جائے گا۔ یہ چین کے صوبہ گوئیزہو اور پاکستان کو ملانے والا پہلا فضائی راستہ ہے اور یہ صوبے کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ملک سے ملانے والا پہلا فضائی راستہ بھی ہے۔ حکام نے کہا کہ نیا فضائی راستہ گویانگ کو جنوب مغربی چین میں کارگو ڈسٹری بیوشن سینٹر بنانے میں مدد کرے گا جبکہ اس سے ملک کی تازہ مصنوعات کم وقت میں گوئزہو تک پہنچیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US