اقوام متحدہ ۔30مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے رفح میں جبری طور پر بے گھرکیے گئے فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم سب عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلوں پر عمل کرنے کے پابند ہیں اور تمام ارکان کو اس کی تعمیل کرنی چاہیے۔
اقوام متحدہ کی نیوز ویب سائٹ کے مطا بق اقوام متحدہ کے دفترِ ترجمان نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے گوٹیرس کا تحریری بیان جاری کیا ہے۔انتونیو گوتریش کا کہنا ہے کہ انہوں بہت سے چھوٹے بچوں سمیت ان تصاویر کو بڑے دکھ کے ساتھ دیکھا ہے اور یہ اسرائیلی جارحیت ختم ہو نی چاہیے ۔ انہوں نے 36 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے شہید ہو نے پر افسوس کا اظہار کیا اور فوری جنگ بندی اور قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیلی حکام بلا روک ٹوک اور محفوظ انسانی امداد کی رسائی کا ماحول بنانے پر مجبور ہیں، ہمیں متاثرہ معاشرے کی سلامتی، وقار اور امیدوں نشاط نو کرنی ہو گی۔سیاسی حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔