سعود ی عرب میں نئی طبی کامیابی، قوت سماعت سے محروم بچی کے الیکٹرانک بون ہیئرنگ ایڈنصب

image

ریاض ۔30مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں جبیل رائل کمیشن کے ہیلتھ سروسز پرگرام کے تحت مشرقی ریجن میں قوت سماعت سے محروم 14 سالہ بچی کے الیکٹرانک بون ہیئرنگ ایڈ نصب کرکے ایک نئی طبی کامیابی حاصل کی ہے۔ایس پی اےکے مطابق یہ آپریشن مشرقی ریجن کی سطح پر پہلا جبکہ مملکت کی سطح پرتیسرا کامیاب آپریشن ہے۔

نیورو سرجری اور سمعی امور کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد الشیخ نے بتایا ہڈی میں الیکٹرانک ہیئرنگ ایڈ کی پیوند کاری کامیاب رہی۔قبل ازیں لڑکی کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد سمعی آلے کی تنصیب کے لیے مکمل سٹڈی کی گئی۔ڈاکٹر محمد کا کہنا تھا کہ آپریشن کے لیے تین مراحل مقرر کیے گئے۔ پہلے مرحلے میں بچی کی مکمل میڈیکل ہسٹری حاصل کرنا،ایکسرے اور الٹرا ساونڈ رپورٹس کی روشنی میں آپریشن کا تعین کرنا شامل تھا۔

آپریشن کے پہلے مرحلہ کا آغاز 6 ماہ قبل ہوا تھا جب بچی کے دائیں کان میں ہیئرنگ ایڈ کی پیوند کاری کی گئی۔دوسرے مرحلے میں بائیں کان میں آپریشن کرکے ہیئرنگ ایڈ لگایا گیا۔چند ماہ بعد آخری مرحلے میں الیکٹرانک ہیئرنگ ایڈ کی پیوند کاری کی گئی جو کامیاب رہی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US