اپنے عملے کی حفاظت میں بھی ناکام، غزہ میں اقوامِ متحدہ کی روح مر چکی ہے، ترک صدر

image

انقرہ ۔30مئی (اے پی پی):ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں تازہ ترین وحشیانہ اسرائیلی حملوں کے بعد اقوامِ متحدہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ اقوامِ متحدہ اپنے عملے کی حفاظت بھی نہیں کر سکتا ہے اور غزہ میں اقوامِ متحدہ کی روح مر چکی ہے۔ترک صدر کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آ یا ہے جب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کے روز رفح کے مغرب میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر وحشیانہ اسرائیلی حملے پر تبادلۂ خیال کے لیے اجلاس منعقد کیا۔

اس حملے میں غزہ کے شہری دفاع کے ایک اہلکار کے مطابق 21 افراد ہلاک ہوئے۔ترک رہنما نے اسرائیلی حملے کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے میں ناکامی پر مسلم ممالک پر بھی تنقید کی۔ ترک صدر نے اپنی پارٹی اے کے پی کے ارکان پارلیمنٹ کو بتایا کہ میں اسلامی ممالک سے کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ مشترکہ فیصلہ کرنے کے لیے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل صرف غزہ کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے الزام کا اعادہ کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کوئی بھی ریاست اس وقت تک محفوظ نہیں ہے جب تک اسرائیل بین الاقوامی قانون کی پیروی نہ کرے اور خود کو بین الاقوامی قانون کا پابند نہ بنائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US