محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستانی سفیر

image

ریاض: پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ جی سی سی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ چند ہفتوں میں منظور کر لیا جائے گا اور جی سی سی ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارتی سرگرمیاں مزید بڑھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: شمسی پینلز کو گھروں کے آگے نصب کرنے پر پابندی

احمد فاروق نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاک سعودی تعلقات میں نئی جہت آئی ہے۔ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی حجم 42 فیصد بڑھا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US