ڈونلڈ ٹرمپ کو جعلسازی کے جرم میں سزا سنا دی گئی

image

نیویارک: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جعلسازی کے جرم میں سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہیں سزا سنائی گئی ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات پر سزا سنائی گئی۔

عدالت کی جیوری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کریمنل کیس پر فیصلہ سنایا۔ 12 رکنی جیوری نے ٹرائل جج کو ایک نوٹ کے ذریعے متفقہ فیصلے کی اطلاع دی۔

سابق امریکی صدر کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ کر پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق تھے۔ رقم امریکی فلموں کی اداکارہ کو ادا کی گئی تھی۔ سابق صدر نے امریکی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو تعلقات چھپانے کے لیے رقم ادا کی تھی۔

سابق امریکی صدر نے اپنے خلاف لگنے والے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US