سلووینیا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

image

لیوبلیانا۔31مئی (اے پی پی):سلووینیا نےفلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ العربیہ کے مطابق پارلیمنٹ کی سپیکر اورسکا کلاکوکر زوپانسک نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ منگل 4 جون کو سلووینیا کی پارلیمنٹ ریاست فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر ووٹ دے گی۔

واضح رہے جمعرات کو لُبلجانا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سپیکر نے وضاحت کی کہ یہ سیشن منگل کو مقامی وقت کے مطابق 1600 اور جی ایم ٹی کے مطابق 1400 بجے شروع ہونے ہوگا۔ حکومت نے اس سے قبل اس حکم نامے کو پارلیمنٹ کی منظوری کے لیے بھیجا تھا۔

جون کے وسط تک یہ عمل مکمل ہونے کا امکان ہے۔ حکم نامے کی منظوری کے لیے سادہ اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے۔ حکمران اتحاد کے پاس پارلیمنٹ میں 90 میں سے 51 نشستیں ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US