بھارت میں قیامت خیز گرمی ، الیکشن کمیشن کے 25 اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک

image

 بھارت میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے نتیجے میں الیکشنکمیشن کے 25 اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی ، پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ، یو پی ، مدھیہ پردیش، بہار ، اڑیسہ، اور جھاڑکھنڈ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

گرمی کی لہر میں کمی کا امکان، گرد آلود ہواؤں اور طوفان کا الرٹ جاری

گزشتہ 48 گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 74 ہو گئی ہے، جن میں انتخابی عملے کے 25 اہلکار بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات  نے  آج 10 ریاستوں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے جبکہ  مشرقی بھارت میں موجودہ گرمی کی لہر مزید 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شدید گرمی ، خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل ، یکم جون سے چھٹیاں

نئی دہلی میں اس ہفتے ملک کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی حکام نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے ، سایہ دار جگہوں ہر رہنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US