ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، امریکی سفیر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

image

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ٹی ٹوئنٹی ورلٖڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، پاکستان میں کرکٹ کے لیے بے انتہا محبت اور جنون دیکھا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی مریم نواز سے ملاقات، وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ موسم گرما میں ہر کھلی جگہ پر پاکستان میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے، پاکستان اور امریکا دونوں ہی کھیلوں کے لیے محبت رکھنے والے ملک ہیں۔

امریکی سفیر نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ملاقات کی، پاکستان کرکٹ ٹیم سے چند بائولنگ اور بیٹنگ کی ٹپس سیکھیں۔ امید ہے ہمیں ورلڈ کپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

امریکی سفیر سے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ملاقات ، شرٹ اور بلا پیش کیا

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US