شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کویت کے ولی عہد مقرر

image

شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو کویت کا ولی عہد مقرر کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کو ولی عہد مقرر کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کر لی

71 سالہ شیخ صباح الخالد الصباح کو کویت کی حکمران خاندان آل الصباح کے سینیئر شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔

سابق سفارت کار شیخ صباح الخالد وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات اور نیشنل سکیورٹی ادارے کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US