حماس سے جنگ بندی کی تو حکومت گرا دینگے ، اتحادیوں کی اسرائیلی وزیر اعظم کو دھمکی

image

اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو حکومت کے انتہائی دائیں بازو کے 2  وزراء اور اتحادیوں نے حماس سے جنگ بندی معاہدے کی صورت میں حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔

نیتن یاہو حکومت میں شامل نیشنل سکیورٹی کے وزیر ايتمار بن غفير اور وزیر خزانہ بیزالیل سموٹرچ نے اسرائیلی وزیراعظم  کو دھمکی دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مکمل خاتمے سے  پہلے جنگ بندی کی گئی تو وہ حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔

نتین یاہو استعفٰی دو ، اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے

اسرائیلی نیشنل سکیورٹی کے وزیر ايتمار بن غفير کا کہنا ہے کہ ہم حماس کو تباہ کیے اور یرغمالیوں کی واپسی کے بغیر ہونیوالے کسی سمجھوتے کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کو ختم کیے بغیر کسی بھی قسم کے سمجھوتے  کا مطلب دہشتگردی کی فتح اور اسرائیل کی شکست ہو گی۔

حماس کا سرنگ میں گھات لگانے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ ، متعدد ہلاک ، کئی یرغمال

دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے حماس سے جنگ بندی معاہدے کی صورت میں نیتن یاہو کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US