وزٹ ویزا پر آنے والے سیاحوں کومناسک حج میں شرکت کی اجازت نہیں، سعودی عرب

image

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی نے واضح کیا ہے کہ وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنے والے سیاحوں کومناسک حج میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ حج نے بتایا کہ 20 ہزار سے زائد وزٹ ویزا ہولڈرز مکہ مکرمہ میں رہ کر حج قوانین کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔

رئیل سٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس بڑھانے کی تیاری

وزٹ ویزہ کے حامل افراد کو مشورہ ہے کہ وہ 15ذیقعدہ سے 15 ذی الحجہ کے درمیان مناسک حج کی ادائیگی کے دوران حرم میں جانے سے گریز کریں۔

ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت کے قوانین اور احکامات کے مطابق سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان کی ترقی کے لیے مذاکرات بہترین راستہ ہے، گورنر پنجاب

سعودی ڈائریکٹوریٹ حج نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد حج ویزے پر آنے والے عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ محفوظ اور پرامن ماحول میں اپنے مناسک ادا کرسکیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US