فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، مالدیپ نے اسرائیلی سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

image

مالدیپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کے مالدیپ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ 

مالدیپ کے صدراتی دفتر کے مطابق کابینہ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

صدراتی دفتر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ فلسطینیوں کی امدادی مہم کے لیے صدر محمد معیزو خصوصی ایلچی بھی تعینات کریں گے۔

مصری پولیس اہلکار کی سیاحوں پر فائرنگ، دو اسرائیلی شہری ہلاک

خیال رہے کہ خوبصورت سیاحتی مقامات کے لیے مشہور مالدیپ میں گزشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے ،دوسری جانب غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت نے بھی اسرائیلی شہریوں کو مالدیپ کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US