نریندر مودی بھارتی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

image

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ہفتے کو دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ کی میٹنگ کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی صدر کی رہائش گاہ پہنچے۔ مودی نے لوک سبھا تحلیل کرنے کے لیے سفارشی خط بھارتی صدر دروپدی مرمو کو پیش کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نریندر مودی ہفتے کے روز دوبارہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گیں۔

سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان لوک سبھا انتخابات میں کامیاب

خیال رہے کہ طویل مدتی لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک دہائی بعد اکثریت سے محروم رہی ہے جبکہ حکمران اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US