نیپرا نے کسٹمر سروس مینول میں تبدیلی کردی

image

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا )نے کسٹمر سروس مینول میں تبدیلی کردی۔ 

ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ صارفین مالی سال میں اب صرف ایک مرتبہ اقساط کی سہولت حاصل کرسکیں گے، مقررہ تاریخ تک بل کی پہلی قسط جمع کرانے پر ایل پی ایس چارج نہیں کیا جائے گا۔

مہنگائی 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، عظمی بخاری

ترجمان کے مطابق باقی ماندہ اقساط پر ایل پی ایس چارج کیا جائے گا، بل کی تاریخ میں توسیع کی درخواست مقررہ تاریخ کے اندر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ نیپرا کی جانب سے بجلی بلز میں قسط کی تعداد محدود کر دی گئی ہےجس کی وجہ سےعام صارفین کو بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے لیے ملنے والا ریلیف ختم ہو گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق صارفین اب سال میں صرف ایک ہی دفعہ بل کی قسط کراسکیں گے، جبکہ نیپرا کی جانب سے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کردیں اور کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیئے گئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جیل سے نکلتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا

نیپرا نے ہدایت کی تھیں کہ قسط کرانے کی صورت میں نیا کمپیوٹرائزڈ بل ہی جاری کیاجائےاورآخری دن چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کرنے، سرکاری چھٹی کے باعث بل عدم ادائیگی پر لیٹ پیمنٹ سرچارج لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ دستاویزات میں کہا گیاہے کہ مقررہ تاریخ پر قسط ادا نہ کرنے پر 14 فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج لگے گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US