اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں ، پہلے مرحلے میں دو روٹس پر چلائی جائیں گی

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہو گئیں،160 میں سے 30 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

کراچی سے 8 بسیں اسلام آباد جناح کنونشن سینٹر، چارجنگ پوائنٹ پر پہنچ چکی ہیں ،ابتدائی طور پر 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی۔

لاہور میں آلودگی کے خاتمے کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، G-11 تا سے پمز ہسپتال تک ہو گا، پہلے روٹ میں بس G-11 مرکز، G-10 مرکز، G-9 مرکز اور G-8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی،پہلے روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہو گا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔

دوسرا روٹ پمز سے شروع ہو کر بری امام تک ہو گا،دوسرے روٹ میں یہ سروس G-7، G-6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی ، یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جا سکے گی۔

سعودی عرب کے 2 شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پرمستحق طبقات بشمول معذور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کیلئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US