غزہ ، اسرائیلی طیاروں کی اسکول میں پناہ لینے والوں پر بمباری ، 32 فلسطینی شہید

image

اسرائیلی فوج نے غزہ کے نصیرات کیمپ میں واقع اسکول میں پناہ لیے ہوئے فلسطینیوں پر بمباری کرکے  32 افراد کو شہید کر دیا۔ 

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے اسکول پر حملہ کیا، فضائی حملے کے نتیجے میں عمارت میں پناہ لیے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ ، انخلاء کرنیوالوں اور پانی بھرنے کیلئے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری ، 86 شہید

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسکول میں موجود حماس کے فائٹرز کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب غزہ سرکاری میڈیا کے ترجمان نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وضاحت کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر حملوں کا جواز پیش کرنے کے لیے من گھڑت کہانیاں بنا رہا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US