مشکل سے حج کا ویزا حاصل کرنے والا عمرہ کے دوران طواف کرتے ہوئے انتقال کر گیا

image

مشکل سے حج کا ویزا حاصل کرنے والا عمرہ کے دوران طواف کرتے ہوئے انتقال کر گیا، موت کا ذائقہ ہر جاندار نے چکھنا ہے لیکن ایسی موت کی خواہش ہر مسلمان کرے گا۔

اس شخص نے مشکل سے حج کا ویزا حاصل کیا اور آتے ہی عمرہ کرتے ہوئے جب بیت اللہ میں آئے تو ان کی روح پرواز کر گئی۔

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

سعودی میڈیا کے مطابق 58 سالہ محمد ظہیر KT66 ٹریول گروپ کے رکن تھے جو 29 مئی کو مکہ مکرمہ پہنچے تھے، عشا کی نماز کے بعد انہوں نے عمرہ شروع کیا۔ تاہم وہ طواف کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گرگئے۔

محمد ظہیر طواف کے دوران گرے، انہوں نے کھڑے ہونے کی پوری کوشش کی مگر دوبارہ گر کر بے ہوش ہوگئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

سعودی عرب ، حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 9 افراد گرفتار ، قید و جرمانہ

حرم کی انتظامیہ کی جانب سے محمد ظہیر کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے امدادی ٹیم موقع پر پہنچی مگر اس وقت تک ان کی روح پرواز کر چکی تھی۔

ملائیشین شہری کے ہمراہ عمرہ کرنے آئی ان کی اہلیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ظہیر کسی قسم کے عارضے میں مبتلا نہیں تھے نہ انہیں کوئی بیماری تھی۔

ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کی موت حرم شریف میں لکھی تھی،یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا صارفین مرحوم محمد ظہیر کو خوش نصیب شخص قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US