آئی ایم ایف کیساتھ سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ کے خاتمے سمیت متعدد تجاویز پر اختلاف برقرار

image

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس کے حوالے سے متعدد تجاویز پر اختلاف برقرار ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق سابق فاٹا کے علاقوں کے لیے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے سابق فاٹا کے لیے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر اصرار کیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف کی تجویز مسترد، حکومت کی سابق فاٹا کیلئے ٹیکس چھوٹ کی تجویز تیار

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کو اگلے سال کیلئے ٹیکس کا ٹارگٹ 12 ہزار 900 ارب روپے رکھنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ایف بی آر ٹیکس ٹارگٹ 12 ہزار 500 ارب روپے رکھنے پر بضد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان میں آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس اہداف پر اتفاق نہیں ہو سکا تاہم دودھ پر زیرو ریٹ رجیم ختم کر کے 18 فیصد ٹیکس لگانے پر اتفاق ہوا ہے ، وزیراعظم ٹیکس تجاویز پر آئی ایم ایف حکام سے ورچوئل مذاکرات کریں گے۔

ایل پی جی پر 18فیصد ٹیکس لگنے سے سلنڈر 164 روپے مہنگا ہونے کا امکان

علاوہ ازیں حکومت نے موبائل فون کے کمرشل درآمد کنندگان پر ٹیکس بڑھانے ، موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی میں بھی ترمیم اور مقامی انڈسٹری کو موبائل پیکنگ پر دی گئی زیرو ریٹ کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی انڈسٹری پالیسی کے تحت موبائل پیکنگ کا ایک بھی یونٹ لگانے میں ناکام رہی۔

 

 

 

 

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US