ایل پی جی اور ہیوی الیکٹرک وہیکلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

image

حکومت نے بجٹ میں ایل پی جی اور 1800 سی سی ہیوی الیکٹرک وہیکلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا، پاٹا سے دوسرے علاقوں میں جانے والی اشیاء پر بھی مرحلہ وار ٹیکس چھوٹ ختم کیا جائے گا ، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے ایف بی آر کو 30 ارب روپے ٹیکس جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔

بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 593 ارب روپے مختص کئے جانیکا امکان

ذرائع کے مطابق  درآمدی ایل پی جی پر 10 فیصد اورمقامی تیار کردہ 1800 سی سی ہیوی الیکٹرک وہیکلز پر8.5 فیصد ، 1800 سی سی سے 2500 سی سی گاڑیوں پر 12.75 فیصد ٹیکس ریٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹیل اسٹورز سے کی جانے والی اسپلائی پر 15 فیصد اور فاٹا، پاٹا سے دوسرے ٹیکس ایریا میں جانے والی اشیاء پر 16 فیصد ٹیکس ریٹ ہے۔

حکومت کی ٹیکس سے استثنیٰ والی اشیا کی فہرست کم کرنے کی تیاری

ذرائع نے بتایا کہ مرحلہ وار ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف سے حالیہ مذاکرات میں ہوا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US