آٹے، تیل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی

image

مئی 2024 کے دوران ملک میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی اوسط قیمت میں  نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2024 میں ملک میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 495.43 روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.88 فیصد کم ہے۔

مئی میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.29 روپے ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 0.69 فیصد کم ہے۔

ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران 29.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

جنوری سے مئی تک کی مدت میں ملک میں 2555000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں تین فیصد زیادہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US