وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

image

اسلام آباد: وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویزات کے مطابق اگلے مالی سال وفاق اور صوبے مل کر ترقیاتی منصوبوں پر 3 ہزار 792 ارب روپے خرچ کریں گے۔ رواں مالی سال کے مقابلے میں مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ میں ایک ہزار 12 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

وفاقی پی ایس ڈی پی میں 550 ارب اضافے کے ساتھ ایک ہزار 500 ارب روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ چاروں صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پلان 462 ارب روپے اضافے سے 2 ہزار 95 ارب روپے ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ، چینی اور گھی سمیت مختلف اشیا مہنگی ہونے کا امکان

دستاویزات کے مطابق صوبہ سندھ ترقیاتی منصوبوں پر سب سے زیادہ 764 ارب روپے خرچ کرے گا اور صوبہ پنجاب نے 700 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مقرر کر دیا ہے۔

خیبر پختونخوا نے 351 ارب اور بلوچستان نے 281 ارب روپے ترقیاتی بجٹ مختص کر دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US