اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا ، وزیر خزانہ اہم نکات پر بریفنگ دینگے

image

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج شام ساڑھے 5 بجے رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کریں گے۔

وزیر خزانہ سروے کے اہم نکات پر بریفنگ دینگے ، رواں مالی سال اہم معاشی اعشاریوں کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا، مالیاتی خسارہ ہدف سے تقریباً 20 فیصد زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

معاشی اعشاریے مثبت، مہنگائی کی شرح 38 سے 11 فیصد ہوگئی، وزیر خزانہ

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی ہدف سے 3.5 فیصد زائد رہی، مہنگائی کا ہدف 21 فیصد تھا، اوسطاً مہنگائی 24.5 فیصد ریکارڈ ہوئی، ٹیکس محصولات میں 30.8 فیصد، برآمدات 10.6 فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات میں 2.4 فیصد کمی ہوئی، بیرونی سرمایہ کاری میں 8.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

قومی اقتصادی کونسل نے 1500 ارب کےترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

سروے میں کہا گیا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا، زرعی شعبے کی گروتھ 6.25 فیصد، صنعتوں کی گروتھ 1.21 فیصد ریکارڈ ہوئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US