شاداب سے ایک بھی اوور نہ کرانا حیران کن ہے، شعیب ملک

image

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹی 20 میچ میں شاداب سے ایک بھی اوور نہ کرانا حیران کن ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت جیت ہے اور آج کی جیت اہم تھی۔ 13.5 اوورز میں ہدف حاصل کرتے تو امریکہ سے اوپر رن ریٹ چلا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے دروازے کھل گئے ہیں اور اسپنرز پر چانس لینا چاہیے تھا۔ محمد عامر نے اچھی باؤلنگ کی ہے تجربہ نظر آتا ہے۔ انہیں ان وکٹس پر گیند کرنے کا علم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں 14اوور پہلے جیتنا تھا لیکن پچ نے اسے مشکل بنا دیا، بابر اعظم

شعیب ملک نے کہا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ سعد بن ظفر اور جنید صدیقی کو یہ حالات سوٹ نہیں کرتے تھے اس لیے ان پر چانس لینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم سے باؤلنگ میں فرسٹ پنچ اچھا نہیں ہو رہا۔ شاداب سے ایک بھی اوور نہ کرانا حیران کن ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US